لاہور(نیوز رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت پنجاب شازیہ رضوان کی الحمراء آمدپر چیئرمین الحمراء رضی احمد نے انکا استقبال کیا۔دوطرفہ ملاقات میں ادبی وثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شازیہ رضوان نے کہا حکومت پنجاب ہر شعبہ میں بھرپور کام کر رہی ہے۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا الحمراء پاکستانی ثقافتی ترقی کا اہم محرک ہے۔ حکومت پنجاب کے بھرپور تعاون سے اپنی ثقافت کو اْجاگر کر رہے ہیں۔اس موقع پر بینالے فاؤنڈیشن کی روح رواں قدسیہ رحیم و ای ڈی پکار غلام صغیر شاہد بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں الحمراء میں جاپانی لوک داستانوں اور تہذیب وتمدن پر مبنی فن پاروں پر مبنی نمائش کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیروواڈا نے نمائش کا افتتاح کیا۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان،چیئرمین الحمراء رضی احمد، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید و دیگر موجود تھے۔عوام کینے بھرپور شرکت کی۔نمائش میں جاپان کے دلکش و خوبصورت ورثے کے رنگ پیش کئے گئے۔ جاپان فاؤنڈیشن کی نمائش ’’یوکائی پریڈ‘‘ 3اکتوبر تک جاری رہے گی۔