لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام دار العلوم غوثیہ اشرفیہ میں ’’صبح بہاراں کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ شافع یوم محشر حضرت محمد مصطفی نے انسان کو بامِ عروج تک پہنچایا۔ آپ نے خاک کے ذروں کو چمکنے اور چرواہوں کو نظامِ سلطنت چلانے کے اعلیٰ انداز سکھائے۔ آپ کے خلق عظیم نے عدل و انصاف اور اخوت و مساوات کے معیار قائم کیے۔ آپ کے اسوہ حسنہ سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔ آپ نے دینی اور دنیاوی تمام امور میں قیامت تک کے انسان کی اعلیٰ رہنمائی کی۔ آپ کی شریعت سب سے آخری اور جامع شریعت ہے۔