شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات ہمیں باہمی رواداری کے فروغ اور امت کے اتحاد کا درس دیتی ہیں مسلم ممالک میں شورش کی آگ بھڑکا کر خانہ جنگی کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں جن کے باعث بہت سے اسلامی ممالک شدید متاثر ہوئے ہیں پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں وطن عزیز کو بھی عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں مگر پاکستان کی عسکری قیادت ان سازشوں کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے اور ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنارہی ہے۔