ننکانہ :محکمہ لائیوسٹاک کی کارروائی چکن سپلائرز کوہزاروں روپے جرمانہ 

ننکانہ صاحب(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کی ہدایات پر واربرٹن میں محکمہ لائیواسٹاک کی ٹیم کی کارروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر خورشید عالم اور دیگر ٹیم نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی اور چکن سپلائرز کوہزاروں روپے کے جرمانے کیے۔ اس موقع پرڈاکٹر خورشید عالم کا کہنا تھا کہ چکن سپلائر دکانداروں کو سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر سپلائی دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن