شیخوپورہ: محکمہ فوڈ کی نااہلی ‘ ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کی فروخت جاری

شیخوپورہ (ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ طور پر ناقص حکمت عملی اور کرپشن کے باعث اشیائے خوردونوش دودھ ،دہی ،مصالحہ جات کھانے پینے کی دیگر اشیاء میں ملاوٹ کا رحجان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں اکثر دکانوں پر صبح کے ناشتے کے نام پر عوام کو زہر کھلایا جا رہا ہے اکثر ٹی سٹالوں پر کیمیکل سے تیار دودھ اور غیر معیاری خشک دودھ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ کھانے پینے کی گرم اشیاء کو شاپروں میں ڈال کربھی فروخت کرتے ہیں ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ اکثر مشروبات جو غیر معیاری ہوتے ہیں اور زائد المعیاد ہوتے ہیں فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ ڈبہ پیک دودھ جوس گولی ٹافی ،چیونگم سمیت بچوں کے استعمال کی اشیاء بھی غیر معیاری اور زائد المعیاد ہوتی ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے کہا کہ شیخوپورہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسروں کی کرپشن کو روکنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن