پھول نگر (نامہ نگار)شیخ الحدیث و تفسیر علامہ مولانا اسحاق صدیقی ؒ نے اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت اور قران و حدیث کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے وقف کردی تھی،ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ بھرمیں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی ڈاکٹر ضیاء الحسنین صدیقی، علامہ مفتی جمیل احمد سعیدی اور مہمان مقرر مولانا قاری فیض احمد نقشبندی اور دیگر مقررین نے مولانا محمد اسحاق صدیقی ؐ کے 26 ویں سالانہ عرس کے موقع پر آنے والے زائرین سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان،الحاج ممتاز خالد بھٹی، پیر سید علی مرتضیٰ الحسینی،علامہ ارتضیٰ نورانی،قاضی عطا الحسنین صدیقی،مرکزی انجمن تاجران پھول نگر کے تاجروں اورمعززین علاقہ بھی موجود تھے۔
مولانا اسحاق صدیقی ؒ نے زندگی دکھی انسانیت کی خدمت میں گزاری: مقررین
Sep 25, 2024