خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔شہر کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ گندے پانی نے سڑکوں کو تالاب بنا دیا۔میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے وصاف ستھرا پنجاب کا پروگرام شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں۔بلدیہ ملازمین کئی کئی دن یہ ڈھیر اٹھانے ہی نہیں آتے ہیں۔جبکہ نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے معصوم شاہ روڈ پر گندا پانی سڑک اور گلیوں میں کھڑا ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اہل محلہ نے احتجاج کرتے اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد‘ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور کمشنر لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
خانقاہ ڈوگراں : انتظامیہ کی نااہلی ‘ صاف ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ
Sep 25, 2024