موڑکھنڈا (نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک ضلع ننکانہ کے زیر اہتمام جامع مسجد یارسول اللہ گاؤں شاہ حبیب میں قاری عمر فاروق اعظم جوائنٹ سیکرٹری پاکستان سنی تحریک ضلع ننکانہ کی زیرنگرانی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سید زین العابدین شاہ کاظمی صاحبزادہ قاری محمد عثمان حیدر صدیقی جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک ضلع ننکانہ صوفی خضرحیات میاں محمد اکبر سلطانی مولانا ریاست علی رومی مولانا علی زین زینی سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عظام قراء و ثناء خوان نے شرکت کی۔