شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) لاہور روڈ جوئیانوالہ موڑ کے قریب ٹیکسٹائل مل میں مبینہ سیفٹی میئرز نہ ہونے پر قریبی گائوں کا رہائشی مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا مزدور کے جاں بحق ہونے پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری انتظامیہ کو متعدد بار سیفٹی کے حوالہ سے کہا گیا مگر وہ اس پر توجہ نہیں دیتے تھے جس سے مزدور کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کے علاقہ کوٹ سوہندا کا رہائشی مدثر ٹیکسٹائل مل میں کام کرتا تھا مذکورہ یونٹ میں بجلی وائرنگ سمیت دیگر سیفٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مزدور بار بار شکایات کرتے رہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی جس سے مدثر کرنٹ لگنے سے جاںکی بازی ہار گیا۔ رابطہ کرنے پر ایڈمن منیجر نے بتایا کہ ورثاء کومطمئن کرلیا گیا ہے اور انہیں سمجھادیا گیا ہے وہ کارروائی نہیں کرینگے، باقی یونٹس کی دیکھ بھال پر توجہ دی جارہی ہے ۔