ملک کو آئین و قانون کے تحت چلانے سے ہی ترقی ممکن ہے:زرینہ اختر

Sep 25, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سینئر رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی بالادستی کا ثبوت ہے جس کے قومی سیاست پر مثبت و تعمیری اثرات مرتب ہوں گے جمہوریت مضبوط ہوگی اور پاکستان میں سیاسی استحکام آئیگا سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدامات کو مسترد کر کے پاکستان کے جمہوریت پسند عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے جس پر ہم آزاد عدلیہ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی فیصلہ کے ذریعے آئین کی لاج رکھی، ملک کو آئین و قانون کے تحت چلانے سے ہی ترقی کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ریاست آگے نہیں بڑھ سکتی ۔

مزیدخبریں