شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیر سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات ان کے مزار واقع جنڈیالہ شیر خان میں دوسرے روز بھی جاری رہیں زائرین کی کثیر تعداد نے مزار پر حاضری دی اور چادریں چڑھانے سمیت منتیں و دعائیں مانگی اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے عرس کی تقریبات کے دوران والی بال اور کبڈی میچز کے انعقاد سمیت قصہ ہیر خوانی کا بھی مقابلہ ہوا جو رات گئے تک جاری رہا عرس کی تیسرے اورآخری دن کی تقریبات آج ہونگی ۔