علیم ڈار کا رواں سیزن کے بعد پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار جاری ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے اختتام پر پروفیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 56 سالہ علیم ڈار اب تھیلیسیمیا ہسپتال بنانے کے کاز پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔علیم ڈار اپریل 2023ء میں بطور آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر اپنے آخری میچ میں باضابطہ طور پر ریٹائر ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن