لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن ہیرا پھیری میںملوث نکلے ‘ ان پر حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری پر 50 لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شکیب الحسن اور چھ دیگر افراد اور کمپنیوں پر پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ میٹنگ کے دوران الزامات کا قصوروار پایا گیا جس کی صدارت بی ایس ای سی کے صدر خندوکر رشید مقصود نے کی۔