شاہین آفریدی کی چیمپئنز کپ کے پلے  آف میں شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

Sep 25, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف مرحلے میں فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط کر دی گئی۔شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی، بائیں گھٹنے پر گیند لگنے کے بعد ان کو رن بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی۔شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی شاہین آفریدی کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں۔چیمپئنز کپ میں لائنز اور سٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹرآج ہو گا۔

مزیدخبریں