لاہور (خصوصی نامہ نگار)لبنان پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست جنگ پھیلانے پر تْلی ہوئی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ چند روز قبل لبنان ہی میں اسرائیل نے بدترین سائبر دہشت گردی کا ارتکاب کیاجس سے دنیا بھر میں غم و غصہ کے ساتھ خوف و ہراس بھی پھیل گیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ بلکہ ساری دنیا کو ایک بڑی جنگ کی طرف ہانک رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ پر بھروسہ کریں اور تمام مسلمان ممالک ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔
لبنان پر بمباری سے ثابت صہیونی ریاست جنگ پھیلانے پر تلی ہے:شجاع الدین شجاع
Sep 25, 2024