لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لاہور اور گوجرانوالہ کے چیمبر انتخابات میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ گروپ کی جیت پر نو منتخب افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پر تاجر برادری کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ نام نہاد حکمران ٹولے سے تنگ آچکے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ ہم ان شا ء اللہ تاجر برادری سمیت عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ تبدیلی صرف جماعت لاسکتی ہے ۔
جماعت اسلامی تاجر برادری کو مایوس نہیں کرے گی:جاوید قصوری
Sep 25, 2024