انسدادد ہشتگردی عدالت ‘خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس ‘پراسیکیوٹر سے جواب طلب

Sep 25, 2024

لاہور(خبرنگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میںسامان کی سپرداری پر حوالگی کیلئے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی درخواست پر پراسکیوٹر سے 28 ستمبر کو جواب طلب کر لیا، درخواست میں خلیل الرحمان قمر نے موقف اپنایا کہ پولیس نے ملزمان سے دو لاکھ 40 ہزار روپے اور میری گاڑی کی رجسٹریشن بک برآمد کی ہے ، میری رقم اور گاڑی کی رجسٹریشن بک مجھے سپرداری پر دی جائے۔

مزیدخبریں