لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کے مطابق آواز گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ طور پر2 سال کیلئے منتخب ہو گئے۔بدرالدین کاکڑ مرکزی چیئرمین‘ محمد نعیم بٹ خیبر کے پی کے چیئرمین،ریاض اللہ خان چیئرمین پنجاب،عبدالجنید چیئرمین سندھ اور حاجی عبدالواحد کو چیئرمین بلوچستان منتخب کیا گیا۔پنجاب میں منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں خرم شہزاد سینئر وائس چیئرمین ،محمد نواز بٹ وائس چیئرمین،عمران فیض رسول وائس چیئرمین اور محمد شاہ زیب وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔منتخب عہدیداریکم اکتوبرکواپنے عہدے سنبھالیں گے۔