لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس کی 15 نشستوں پر انتخابات مکمل ہونے کے بعد 25 ستمبرکوخواتین کی دو نشستوں کا انتخاب ہو گا اور 26ستمبر کو عہدے داروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے27ستمبر کاغذات نامزدگی کی پڑتال کی جائے گی اور 28 ستمبر کو ان کا انتخاب ہوگا جس کے بعد30 ستمبر کو سالانہ اجلاس عام ہو گا۔ تاجر برادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے چیمبر کے پرامن انتخابات کرانے پر انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔
لاہورچیمبر انتخابات: خواتین کی 2 نشستوں کا انتخاب آج ہوگا
Sep 25, 2024