لاہور (کامرس رپورٹر) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ چلائی گئی خبر کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز غلطی سے کراچی آمد بے بنیاد اور ہوابازی سے لا علمی ظاہر کرتی ہے ۔جدید ایوایشن میں جہاز کا غلطی سے دوسرے ائیرپورٹ پر چلے جانے کا حتی امکان نہیں ہے۔مذکورہ پرواز کی دبئی میں آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر تاخیر سے روانگی کہ وجہ سے عملے کی ڈیوٹی ٹائم لمٹ مقررہ حد سے تجاوز کرگئی تھی۔فضائی حفاظت کے قوانین کے تحت، جہاز کراچی لایا گیا اور عملے کی تبدیلی کے بعد پشاور روانہ کردیا گیا۔ان واقعات کے دوران تمام احتیاطی اقدامات حفظ ماتقدم کے طور پر لئے گئے اور کسی بھی موقع پر کسی قسم کو رسک نہیں لیا گیا ۔پی آئی اے فضائی حفاظت کے تمام مروجہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط پر مکمل طور پر کاربند ہے۔