لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کے حکم پرسیکرٹری رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پر گریٹر لاہورکوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈلاہور میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار شرجیل احمد، انسپکٹر سلامت علی باجوہ شریک ہوئے، اس کے علاوہ صدر عبدالرشید بھٹی، محمد صادق فنانس سیکرٹری، حاجی جاوید اقبال، محمد جمیل، یاور علی جٹ، ملک موسیٰ، مبارک علی شاہد، رشید احمد بھٹی ، محمد فیاض و دیگر نے کثیر تعداد میں ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی۔انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کئے، لوگوں کو ڈینگی سے بچائو بارے آگاہی دی، اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار شرجیل احمد نے خطاب کرتے کہا کہ ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے، ہم انشاء اللہ صرف پنجاب نہیں بلکہ پاکستان کو ڈینگی سے بچائیں گے، صدر عبدالرشید بھٹی نے کہا کہ سیکرٹری رجسٹرار کی ہدایت پر پوری سوسائٹی میں ڈ مچھر مار سپرے کرایا گیا ہے ‘اہلیان گھروں اور خاص مقامات پرپانی جمع نہ ہونے دیں آخر میں ڈینگی آگاہی کے سلسلے میں واک کی گئی۔