نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)نواحی گاؤں کلیاں میں اعجاز شاہ اور علی عباس شاہ اپنے بیس ساتھیوں سمیت نسرین بی بی کی حویلی میں داخل ہوگئے اور قبضہ کی نیت سے حویلی کی دیواریں گرانا شروع کر دیں نسرین بی بی نے ملزموں کو روکنا چاہا تو انہوں خاتون کو ڈنڈے سوٹے سے تشدد کانشانہ بنایا خاتون کی چیخ وپکار سن کراہل دیہہ اکٹھے ہوگئے اور نسرین بی بی کی جاں خلاصی کرائی ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نوشہرہ ورکاں: ملزموں کی حویلی پر قبضہ کی کوشش‘ خواتین پر تشدد
Sep 25, 2024