گوجرانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر کا کسان کارڈ تقسیم سنٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر بمقام دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کارڈ تقسیم کئے، زمینداروں کے مسائل کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے بتایا کہ اس سکیم کیلئے وہ زمیندار اہل ہیں جن کا رقبہ ایک ایکڑ سے 12.5ایکٹر تک ہے اور ان کا رقبہ زرعی اراضی سنٹر میں درج ہے کسان کارڈ سکیم کے تحت کسانوں کو بلاسود قرضہ جات دئیے جائیں گے کسانوں کو فی ایکڑ30ہزار روپے کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گاجو کہ 6ماہ کے اندر واپس کرنا ہوگا۔ڈی ڈی زراعت ڈاکٹرجاوید اختر پڈھیار نے بتایا کے ابتک ضلع گوجرانوالہ میں5847کسان کارڈ بن چکے ہیں جب کہ 1923کسان کارڈ زمینداروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن