گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلیٰ کارکردگی پر ممبر پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈار کو چیئرمین واسا گوجرانوالہ مقرر کر دیا عمر فاروق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا میں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دوں گا اور اپنے شہر کی بہتری کیلئے ہر وقت حاضر رہوں گا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ مجھے عہدہ ملنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گوجرانوالہ سے والہانہ محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
ممبر پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈار چیئرمین واسا گوجرانوالہ مقرر
Sep 25, 2024