نوشہرہ ورکاں: مشیر وفاقی محتسب گوجرانوالہ ریجن کی میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مشیر وفاقی محتسب میاں شفیع ریجن گوجرانوالہ نے میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں نے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف 24 درخواستیں پیش کیں اس موقع پر انہوں نے وفاقی محتسب کے ادارے کی افادیت و اہمیت بارے بتایا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ کسی فیس، وکیل اور سفارش کے بغیر دو ماہ کے اندر میرٹ پر سائلین کے مسائل حل کر رہا ہے شکایت کنندہ اپنی شکایات کے ازالہ کے لئے آن لائن یا کھلی کچہری میں اپنے درخواستیں جمع کرائیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن