حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے کہاہے کہ روٹی ، پھل سبزیاں اور دیگر کریانہ اشیاء کی سستے داموں فروخت اور فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایسے تندور یا ہوٹل مالکان جو مہنگے داموں روٹی فروخت کرتے ہیں ، انہیں بھاری جرمانے اور انکے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کر تے ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے اور ایسے دکاندار جو پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کر دہ نرخوں سے تجاوز کر تے ہوئے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرینگے وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔
اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح :عبد الرزاق
Sep 25, 2024