لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک، گراں فروشی پر کارروائیاں جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 437 مقامات کی چیکنگ، 10 مقدمات کا اندراج, 7 گرفتاریاں،274 خلاف ورزیوں پر 8 لاکھ روپے کے جرمانے عائدکیا گیا ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ ہونے پر وارننگز دی جا رہی ہیں اور روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ متحرک، گراں فروشی پر7 افرادگرفتار،خلاف ورزیوں پر 8 لاکھ روپے کے جرمانے
Sep 25, 2024