لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان غیر ملکی دورے پر امریکہ چلے گئے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ سپیکر کے بیرون ملک ہونے کے باعث ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔