پنجاب میں "موٹر وے ایمبولینس سروس" کا آغاز جلد کیا جائیگا:سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے ہمراہ موٹر وے انٹر چینج کا دورہ کے موقع پر کہاکہ پنجاب کی تمام موٹر ویز اور ملحقہ علاقوں میں بہت جلد "موٹر وے ایمبولینس سروس" کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا  یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کے عوام کیلئے ایک اور تاریخی فلاحی پراجیکٹ ہے جس کا جلد آغاز ہونے جارہا ہے۔ یہ ایمبولینس سروس خصوصی طور پر موٹر وے کے حادثات کی صورت میں بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کیلئے شروع کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ موٹر وے ایمبولینس سروس 76 انٹر چینج اور 1588 کلومیٹر موٹر وے کے ساتھ ملحقہ علاقہ جات کو بھی کور کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن