نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج اور دھرنا 

لاہور (لیڈی رپورٹر) نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک گھر جانے سے انکار کر دیا۔ بصارت سے محروم افراد نے پہلے دن پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے سڑک پر ہی بستر بچھائے اور رات گزاری۔ اے سی شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر انعم کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ مظاہرین نے نوکریوں کی مستقلی کے ساتھ بے روزگار ساتھیوں کے لئے نئی ملازمتوں کی شرط بھی رکھی۔ بعد ازاں مظاہرین کو ایجرٹن روڈ پر منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن