لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی،تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر اکمل باری نے درخواست میں موقف اختیار کیا بانی پی ٹی آئی کی پیدائش کے موقع پر تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے ،جلسہ کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی ،ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، استدعا ہے مینار پاکستان میں پانچ اکتوبر کو پانچ سے دس بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی کی 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
Sep 25, 2024