مخصوص نشستیں: فیصلے پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر 

لاہور (خبر نگار) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بنچ نے تفصیلی فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کر چکے ہیں۔ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملی ہیں، استدعا ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن