آئینی ترامیم ‘ اکتوبر کے پہلے ہفتے سینٹ ‘ قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاق میں حکومتی اتحاد اورجے یو آئی ف کے درمیان آئینی ترامیم پر مشاورتی سلسلہ مسلسل جاری ہے وفاقی حکومت مولانا فضل الرحمان کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے طرح طرح سے کوشاں ہے حکومتی اتحاد بلاتاخیر یہ کوشش کر رہا ہے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینٹ کے نئے اجلاسوں میں آئینی ترامیم منظور کرائی جائیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقاتوں کے بعد پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کو آئینی ترامیم کا مشترکہ ڈرافٹ پیش کرنے کی آفر کر رکھی ہے بلاول بھٹو اس موقف پر ڈٹ گئے ہیں کہ آئینی ترامیم کے زریعے آئینی عدالت کا قیام ضرور کیا جائے گا قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومتی اتحاد نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کو2 اکتوبر تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...