ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو قتل کر دیا گیا 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) خاتون کانسٹیبل کو دوست نے قتل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہربنس پورہ کینال روڈ  پر  26 سالہ کانسٹیبل ثمن کافی دیر تک نہر کنارے گرین بیلٹ پر اپنے نامعلوم دوست کے ساتھ بیٹھی رہی۔ اس دوران  ان میں اچانک جھگڑا ہوگیا اور نوجوان نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔ ثمن نے مزاحمت کی تو ملزم نے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا  اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع  ملنے پر  پولیس اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولہ کی لاش کو  پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر دی نیشن