اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔الیکشن کمشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی۔ لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور معاملہ ابھی زیر غور ہے۔مخصوص نشستیں دینے سے متعلق الیکشن کمشن کا چھٹا اجلاس بے نتیجہ ختم ‘مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے تاہم تمام قانونی نکات پر کمشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ الیکشن کمشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
Sep 25, 2024