لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے صوبہ میں بجلی صارفین کا ریلیف پیکج30 ستمبر سے ختم ہو جائیگا۔ یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے اکتوبر میں ائیرکنڈینشر کے استعمال میں ساٹھ سے ستر فیصد تک کمی آجائیگی جس سے ڈیمانڈ میں واضع کمی آئیگی جس سے بلوں میں بھی کمی واقع ہوجائیگی ۔