جنگ نہیں چاہتے،  اسرائیل ایران کو تنازعہ میں شامل ہونے پر اکسا رہا ہے، مسعود پز  شکیان

Sep 25, 2024

تہران (آئی این پی)ایران کے صدر مسعود پزشکیان  نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، یہ اسرائیل ہی ہے جو ایک وسیع تنازع کو جنم دینا چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کی حمایت میں ایران کو تنازع میں شامل ہونے پر اکسا رہا ہے،  ایران ہر اس گروپ کا دفاع کرے گا جو اپنے حقوق اور خود کا دفاع کر رہا ہے،مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امن سے رہنا چاہتا ہے، ہم مشرق وسطی میں عدم استحکام کاسبب نہیں بننا چاہتے کہ اس تنازع سے نکلنا ناممکن ہو گا۔

مزیدخبریں