لاہور (خبر نگار) پنجاب کی تین انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری کا پراسیس مکمل ہو گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی جانب سے بھجوائے گئے 3 ججز کے ناموں کو اے ٹی سی کی عدالتوں میں تعینات کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال کو اے ٹی سی جج فیصل آباد، سیشن جج محمد نعیم شیخ کو اے ٹی سی جج سرگودھا اور سیشن جج امجد علی شاہ کو اے ٹی سی جج راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔