لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس کیانتخاب میں پیاف پایئنرز پروگریسیو الائنس نے کلین سویپ کرتے ہوئے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔رات گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیاف پایئنرز پروگریسیو الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخاب میں 3775 پینل ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل پیاف فاونڈر ایل بی ایف گروپ کے امیدواروں نے 2227 پینل ووٹ حاصل کر سکا جس سے پیاف پایئنرز پروگریسیو الائنس کے امید داروں کو1548 ووٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ۔ کل ووٹوں کی تعداد13699 تھی جبکہ ساڑھے سات ہزار ووٹ ڈالے گئے۔پیاف پایئنرز پروگریسیو الائنس کے جیتنے والے امیدواروں میں میاں ابوزرشاد،فہیم الرحمان سہگل،خرم لودھی ،رانا محمد نثار،شاہد نظیر،ملک احد امین،محمد عمران سلیمی،محمد سجاد،عمر سرفراز،کرامت علی اعوان،احسن شاہد،شیخ محمد فیاض احمد،ریاض شاہد،علی عمران اور عامر علی شامل ہیں۔ کارپوریٹ کلاس کے انتخاب میں بھی پیاف پایئنرز پروگریسیو الائنس نے 15 نشستوں پر کلین سویپ کیا ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انتظامیہ اور مقامی پولیس نے گزشتہ روز بھی انتخابی عمل کو پر امن رکھنے کے لئے سکیورٹی کے موثر اقدام کئے تھے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس کی 15 نشستوں پر انتخابات مکمل ہونے کے بعد 25 ستمبرکوخواتین کی دو نشستوں کا انتخاب ہو گا اور 26ستمبر کو عہدے داروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے27ستمبر کاغذات نامزدگی کی پڑتال کی جائے گی اور 28 ستمبر کو ان کا انتخاب ہوگا جس کے بعد30 ستمبر کو سالانہ اجلاس عام ہو گا اور یکم اکتوبر کو نومنتخب عہدیدار اپنے عہدے سنبھالیں گے۔