شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں اسرائیل کے اخبار میں شائع ہونے والے کالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں پہلے بھی کہا تھا کہ وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور اس کے تعلقات یہودیوں کے ساتھ ہیں اسرائیل کے اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی اصل حقیقت پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور بانی پی ٹی آئی اور اس کی پارٹی کو مسترد کردیں ۔ بانی پی ٹی آئی کو ایک بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں لانچ کیا گیا تھا تاکہ پاکستان کے ٹکرے ٹکرے کرکے اور قرضوں کے بوجھ میں ڈبو کر ایٹمی پروگرام کو ختم کیا جا سکے انہوں نے کہاکہ اس مضمون کی اشاعت کے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کی بجائے شرم سے ڈوب مرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی امریکی کانگریس کی قراردار سے ثابت ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے ایجنڈے پر نہیں بلکہ بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ تھے۔