ننکانہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ مانگٹانوالہ کے ایس ایچ او کی رہائش گاہ پر مبینہ بجلی چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا۔ بجلی چوری پکڑنے پر ایس ایچ او سیخ پا ہو گیا اور بھاری نفری کے ہمراہ لیسکو ملازم کے گھر دھاوا بول دیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد لیسکو ملازم کے اہل خانہ سے بدتمیزی اور سگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ اور ایس ایچ او کی رہائش گاہ پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ افسروں کی ہدایت لیسکو اہلکاروں نے تھانہ اور ایس ایچ او کی رہائش گاہ کی بجلی منقطع کر دی۔ بجلی منقطع کرنے پر ایس ایچ او کامران شہزاد سیخ پا ہو گیا اور اس نے لائن مین کلیم اسد کے گھر دھاوا بول دیا اور اہلیہ اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ گالی گلوچ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، محمد کلیم اسد نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ ایک گھنٹہ بیس منٹ میرے گھر کا محاصرہ کیے رکھا، واپڈا ملازمین اور سماجی حلقوں نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔