شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے حکومت بھرپور کوششیں کررہی ہے تاکہ سیاسی استحکام کے ذریعے معاشی استحکام کی طرف بڑھا جاسکے ان حالات میں تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی ہلچل بڑھانے کی بجائے ملکی مفادات کے مطابق کردارادا کریںتاکہ پاکستان کو درپیش مسائل ومشکلات سے نکالاجاسکے، انتخابی وعدوں کی تکمیل (ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ان شاء اللہ جلد مہنگائی میں مزید کمی لائی جائے گی ، معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات جلد مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں پارٹی قیادت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے اور اس کیلئے مثالی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔