بھارت، ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے مسلمان جاں بحق،   4گرفتار

Sep 25, 2024

کانپور(این این آئی) بھارتی ریاست اترپردیش  کے شہرکانپور کے علاقے شاستری چوک میں ہند و انتہاپسندوں نے ایک مصروف سڑک پر 30سالہ مسلمان شخص ساحل پاسوان کو دن دہاڑے لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے مارا پیٹا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملزم ساحل کو گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ساحل کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔  متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے واقعے سے ایک دن پہلے ہی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔کانپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں وشال، وویک، وکرم اور اکشے شامل ہے۔ 

مزیدخبریں