یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی ہوگی، چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین قائمہ کمیٹی نجکاری نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی منعقد ہو گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت  ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری پر غور کیا گیا۔  فاروق ستار نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی منعقد ہوگی جو براہ راست دکھائی جائے گی اور کمیٹی کے ممبران بھی بولی کو دیکھیں گے، بولی میں چھ پارٹیاں شرکت کریں گی، ریزرو پرائس بولی کے بعد بتا سکتے ہیں۔  فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، نجکاری کے عمل میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کرنا بھی ضروری ہے، ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کوئی کٹوتی نہیں ہونی چاہیے۔  سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام عمل مکمل ہو چکا جو نومبر 2023 میں شروع کیا گیا تھا، بولی کیلئے سرمایہ کاروں کی تیاری آخری مراحل میں ہے، بولی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ای پیپر دی نیشن