عوام کو فوری اورشفاف انصاف کی فراہمی کیلئے آئینی عدالت کا قیام ناگزیر

Sep 25, 2024

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)آئینی عدالت کے قیام کے حوالہ سے چیئرمین بلاول بھٹو کے سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں پیپلز پارٹی ہی ملک کو آئین دینے والی جماعت ہے پی پی نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور و ہی اس کے محافظ بھی ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری المروف سبطی شاہ،ضلع اسلام آباد کے صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد،پیپلز لائرفورم کے صدر سردار نجم عباس،مسیحی رہنما راشد چوہان،سہیل رومی،پاسٹرشکیل،پاسٹر آصف  نے مشترکہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ عوام کو فوری اورشفاف انصاف کی فراہمی کے لئے آئینی عدالت کا قیام اشد ضروری ہے  انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کو آئین دینے والے کی حکومت پر شب خون مارا گیا اور منتخب وزیر اعظم کو اقتدار سے اتار کر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اسی خاندان کی بیٹی کو لیاقت باغ میں بے دردی سے شہید کر دیا گیا مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کا آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں جسے پھاڑ کر پھینک دیا جائے پیپلز پارٹی اور عوام ہی آئین کے اصل محافظ اور بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو قوم کامستقبل ہیں ان رہنمائوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کا نظام مکمل درست ، جمہوریت مکمل بحال اور عوام کے مسائل پائیدار بنیادوں پر حل کئے جائیں  قوم کی نگاہیں چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی نوجوان قیادت پر مرکوز ہیں ان رہنمائوں نے کہا کہ آئینی  عدالت کے قیام کے ساتھ عدالتی اصلاحات بھی ہونی چاہئیں تا کہ عوام کو فوری انصاف ملے۔

مزیدخبریں