پنجاب حکومت چیف کنزرویٹرکیلئے جونیئرافسر کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لے،ملک شفیع 

اسلام آباد (  میگزین رپورٹ ) محکمہ جنگلات پنجاب میں چالیس سال تک قومی خدمات میں سرگرم رہنے والی بزرگ شخصیت ملک محمد شفیع نے گریڈ بیس کے عہدے کے چیف کنزرویٹرکیلئے جونئر اور گریڈ سولہ کے افسر کی تعیناتی کے فیصلے کو واپس لیکر انکی جگہ سینئر  فارسٹ آفیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد شفیع نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی تقرری منسوخ کر کے اس عہدے کیلئے اہل اور سینئر ترین آفیسر کو تعینات کیا جائے۔  انہوں نے بتایا وہ 2011ء  سے 2018ء  کے دوران آٹھ برس تک تخت پڑی ضلع راولپنڈی میں ہزاروں کنال سرکاری زمینوں کی حفاظت میں سرگرم رہے جس کے جواب میں اللہ کریم نے انہیں اور حکومت پنجاب کو عزت سے نوازا ۔

ای پیپر دی نیشن