راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب اور 16 رکنی ماہرین ڈینگی نے راولپنڈی دورہ کیا،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی ماہرین کی چار ٹیمیں راولپنڈی روانہ کی گئی ہیں،سیکرٹری صحت نے ڈینگی ماہرین کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف ٹائونز میں خود جاکر ڈینگی صورتحال کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی، ہاٹ سپاٹس کوریج اور ڈینگی لاروا بھی چیک کیا،راولپنڈی ڈپٹی کمشنر آفس میں مشیر صحت میجر جنرل(ر)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا جس میں نادیہ ثاقب کا انسداد ڈینگی مہم میں الائیڈ محکموں کے عدم تعاون پر اظہار برہمی کیا،مشیر صحت پنجاب نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں تعاون اور معاونت نہ کرنے والے محکموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اگلا اجلاس میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور تمام ہاٹ سپاٹس کی کوریج اگلے 48 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گا،اجلاس میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی، کیس ریسپونس، انڈور، آٹ ڈور سرویلنس کارروائیوں اور ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا گیا۔