راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آزاد کشمیر کے پر امن ماحول کو ایک سازش کے ذریعے خراب کیا جا رہا ہے،آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔آزاد کشمیر کے تمام قبرستان پاک افواج کے شہدا سے بھرے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار سردار کامران ایوب نے صحافیوں سے گفگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھارتی ایجنسیاں افراتفری اور انتشار کو ہوا دے رہی ہیں اور امن و امان کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،پاک فوج کے خلاف نعرہ بازی بھارتی ایجنڈا ہے جسے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔