راولپنڈی ڈویژن میں بھی مویشی پال کیلئے لائیو اسٹاک کسان کارڈ کا آغاز 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مویشی پال بھائیوں کے لیے لائیو اسٹاک کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے، سیکرٹری لائیوسٹاک گورنمنٹ آف پنجاب ثاقب علی عطیل اور ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اشرف کی ہدایت پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نوید سحر زیدی کی رہنمائی میں ڈویژن راولپنڈی کے تمام اضلاع میں لائیو سٹاک کارڈ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نوید سحر نے میٹنگ کے دوران بتائی، اس پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ویٹرنری ڈسپنسریز میں آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں اور مویشی پال بھائیوں کے رہنمائی اور معاونت کے لیے فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، مذکورہ پروجیکٹ کے تحت مویشی پال بھائی اپنے جانوروں کے ونڈے، کھل، منرل مکسچر اور ادویات کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ لائیوسٹاک کسان کارڈ کے تحت آسان قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں یہ قرضہ بینک آف پنجاب کی طرف سے فراہم کیے جائیں گیاور ان پر زیرو مارک اپ لاگو ہوگا.فارمرز کو 135000 سی 270000 تک قرض بلا سود لے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن