سکولوں کی نجکاری،لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز تبدیلی کے خلاف مکمل ہڑتال

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گرینڈ ٹیچرز الائنس کی اپیل پر اساتزہ نے سکولوں کی نجکاری،لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز تبدیلی کے خلاف گزشتہ روز مکمل ہڑتال اور ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولز کی تالا بندی کر دی جس سے تعلیمی اداروں میں تدریسی نظام ٹھپ ہوگیا اور مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی بجائے پارلیمنٹ اورپنجاب حکومت نجکاری کر کے ٹھیکہ پر دی جائے سکول ٹھیکیداروں کے حوالے نہ کیا جائے،اساتذہ نے مطالبات منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا،مری روڈ پر مارچ کیا اساتذہ نے بینرز پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے خواتین اساتذہ دھوپ اور گرمی کے باعث بڑی تعداد میں چھتریاں لے کر شریک تھیں، اساتذہ نے 26 ستمبر کو لاہور میں دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا ہے مظاہرہ سے مری روڈ پر ٹریفک نظام بھی مفلوج ہوگیا مری روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں ہڑتالی اساتذہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین قاضی عمران، شاہد مبارک،ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد، بشارت راجہ،اخیان گل اور دیگر نے اعلان کیا کے کسی ٹیچرز کے خلاف کارروائی نہیں ہونے دیں گے آئندہ کوئی امتحان نہیں کیا جائے گا میٹرک تک مفت تعلیم حکومت کی آئینی قانونی ذمہ داری ہے مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رہے گا  سرکاری سکولوں کی نجکاری سے تعلیم مہنگی ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن